ابنا: عمرو موسی نے کہا ہےکہ ایران سے گفتگو کا آغاز مصر اور عربوں کے فائدے میں ہے اور ہمیں ایران کی اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لۓ ہمیشہ اس کے ساتھ رابطے میں رہناچاہۓ۔
عمرو موسی نے مزید کہاکہ محمد مرسی کو تہران میں ناوابستہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس اجلاس میں ترقی پذیر ممالک بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اور محمد مرسی کو کانفرنس میں شریک ممالک کے ساتھ تجربات اور سرمایہ کاری کے تبادلے کے سلسلے میں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہۓ۔ .......
/169